free tracking

سیکریٹری کے استعفے سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن کا بیان آگیا

 سیکریٹری عمر حمید کے استعفے سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ذہین اور محنتی افسر ہیں، وہ بہت اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمر حمید کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی، وہ اس وقت میڈیکل ریسٹ پر ہیں، ان کی صحت نے اجازت دی تو جلد فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی کام میں رکاوٹ نہیں ہے، تعطیلات کے دنوں میں بھی دفاتر کام کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق سیکرٹری کی غیر موجودگی میں دونوں اسپیشل سیکرٹریز احسن طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button