free tracking

شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کیوں جلادی؟

دھاڑیوال میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلادی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے دھاڑیوں میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے اسکی لاش جلادی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے جبکہ ملزم فرار ہوچکا ہے، ملزم نے الیکٹرک تار سے گلا دبایا اور پھر پیٹرول ڈال کر آگ لگائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد ملزم ساجد سے شادی کی تھی، ملزم ساجد کا گھر والوں اور بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق 6 ماہ قبل مقتولہ کے والدین بیٹی اور داماد کو اپنے گاؤں لے آئے تھے، ساجد سسر کے فرنیچر شوروم سے ملحقہ کمرے میں رہائش پذیر تھا جب سسر صبح شوروم پر آیا تو کمرے میں بیٹی کی جلی ہوئی لاش دیکھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button