eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

عمران خان کے سائفر کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروادیے گئے

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سائفر کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروادیے گئے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی کی روبکار جاری کی۔

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔

خیال رہے کہ اس کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی جوڈیشل ریمانڈ پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، کیس کی ابتدائی سماعت اٹک جیل میں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button