پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کیلئے کینیڈا بھجوانے کیلئے پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کیلئے کینیڈا بھجوانے کیلئے پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ اسپتالوں کی تعمیر و مرمت کے سب سے بڑے پیکج اور کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کے پروگرام میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے کے پی اور بلوچستان کیلئے گندم مختص کرنے کی درخواست کی منظوری دیدی۔