eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

امریکی فوج کا یمن پر دوسرا حملہ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یمن میں حوثیوں کی ریڈار سائٹ کو آج صبح نشانہ بنایا گیا، امریکی بحریہ کے جہاز سے حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر ٹاماہاوک میزائل فائر کیے گئے۔

امریکی سینٹ کام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر حملہ جمعرات کی شب امریکا اور برطانیہ حملے کا تسلسل ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکا، برطانیہ اور ان کے 8 اتحادی ممالک نے یمن میں حوثیوں پر 73 فضائی حملے کیے تھے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں درجن بھر سے زائد مقامات پر بمباری کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button