پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر ولید اقبال کا کہنا ہے کہ اہم یہ نہیں ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو کس نے گرایا، اہم یہ ہے کہ عوام پی ٹی آئی کو چاہتے ہیں جسے آنے نہیں دیا جا رہا۔
سینیٹر ولید اقبال نے تھنک فیسٹ 2024ء میں الیکشن سے متعلق سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو دعوت دے چکا ہوں وہ یہ کہیں کہ لیول پلئنگ فیلڈ ہوگی تو میں الیکشن لڑوں گا۔
دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی فیصل میر نے اس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے خلاف نہیں ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کو ہم بہت کچھ دے سکتے تھے مگر سیاسی جماعتوں نے ساتھ نہیں دیا۔
فیصل میر نے بتایا کہ میں 17 سال کا تھا جب نواز شریف نے مجھ پر پرچے کروائے لیکن میں پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا۔