eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

خواتین کے ساتھ سیکس کریں اور پیسے کمائیں ، سینکڑوں مرد کیسے لٹے ؟

ہمارے معاشرے میں فراڈ ایک معمولی سی بات ہے ۔ تقریباً زندگی کے ہر شعبہ ہی میں ہم فراڈ دیکھتے ہیں ۔ لیکن خواتین کے ساتھ رات گزارنے اور ان کو حاملہ کرنے پر سینکڑوں مردوں کے ساتھ ہونے والا فراڈ نہایت منفرد تھا ۔

دسمبر کے اوائل میں منگیش کمار فیس بُک استعمال کر رہے تھے جب اُن کے سامنے ’آل انڈیا پریگننٹ جاب سروس‘ کی ایک ویڈیو آئی۔ تجسس کے شکار منگیش نے ویڈیو پر کلک کیا اور اس دیکھا۔

اس ویڈیو میں ملازمت کی پیشکش کی گئی اور یہ سننے میں اتنی زبردست ملازمت تھی کہ اس پر یقین کرنا مشکل تھا اور پیسے بھی بہت مل رہے تھے۔ اور کام یہ تھا کہ بس خواتین کو حاملہ کرنا ہے۔

یقیناً اس پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ مگر 33 سال کے منگیش شادی میں ڈیکوریشن سروس فراہم کرنے والی جس کمپنی میں کام کرتے تھے وہاں سے انھیں فقط 15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ہی ملتی تھی

مگر خواتین کو حاملہ کرنے کی نوکری کے حصول کے چکر میں وہ اب تک دھوکے بازوں کے ہاتھوں 16 ہزار روپے گنوا چکے ہیں اور وہ ابھی بھی فراڈ کرنے والے اُن سے مزید پیسے مانگ رہے ہیں

انڈیا کی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے منگیش واحد شخص نہیں ہیں جو اس دھوکے یا فراڈ کے نشانہ بنے ہوں۔

بہار میں سائبر سیل کے سربراہ ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ پولیس کلیان آنند نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سینکڑوں کی تعداد میں بھولے مرد اس بڑے فراڈ کا نشانہ بنے ہیں اور ان مردوں سے بے اولاد خواتین کے ساتھ ایک رات ہوٹل میں گزارنے اور انھیں حاملہ کرنے کے عوض بڑی بڑی رقوم دینے کا وعدہ کیا گیا تھا
پولیس نے ابھی تک اس فراڈ میں ملوث آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے نو موبائل فونز اور ایک پرنٹر ملا ہے جبکہ 18 دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس فراڈ کا نشانہ بننے والوں کو ڈھونڈنے میں مشکل ہو رہی ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ ’یہ گروہ گذشتہ ایک سال سے متحرک ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ انھوں نے سینکڑوں لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے لیکن ممکنہ طور پر شرمندگی کی وجہ سے فراڈ کا نشانہ بننے والے سامنے نہیں آ رہے ہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button