eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

مرنے سے قبل اسپتال کے بیڈ سے اسائنمنٹ کے نمبر دیتے ٹیچر کی تصویر وائرل

سوشل میڈیا پر ان دنوں دل کو چھو لینے والی ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں ایک ٹیچر کی محنت اور اپنے پیشے کی طرف ایمانداری صاف دکھائی دے رہی ہے۔

سندرا وینیگس نامی خاتون نے اسپتال کے بستر پر کام کرتے اپنے والد کی یہ تصویر لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تاکہ لوگوں کو پتا چل سکے کہ ایک استاد کیا کیا قربانیاں دیتا ہے اور اپنے پیشے کی طرف کتنا مخلص ہوتا ہے۔
صحت کے سنگین مسائل کے باوجود مذکورہ ٹیچر نے اپنا لیپ ٹاپ اور چارجر پیک کرنے کے لیے وقت نکالا، یہ جانتے ہوئے کہ وہ ایمرجنسی روم میں جا رہے ہیں، انہوں نے بسترِ مرگ پر اپنے تمام شاگردوں کو اسائنمنٹ کے نمبر دیے۔
اگلے دن جب ٹیچر کا انتقال ہوا تو ان کی بیٹی نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ٹیچرز اپنی نوکری کے اوقات کار کے علاوہ بھی بچوں کے لیے اپنی نجی زندگی میں وقت نکالتے ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں سراہتا۔

سندرا نے لکھا ‘اساتذہ اتنے اضافی گھنٹے لگاتے ہیں، اس وقت کا بہت سے لوگوں کو احساس نہیں ہوتا، یہاں تک کہ کووڈ کے دوران، اپنی خراب صحت میں بھی وہ پڑھانا نہیں چھوڑتے’۔

سندرا وینیگس کی یہ پوسٹ وائرل ہوچکی ہے جس پر صارفین بڑی تعداد میں ٹیچر کی خدمات کو سراہ رہے ہیں، ساتھ ہی کچھ لوگوں نے سندرا سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button