eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے، ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

علاوہ ازیں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اطلاع رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button