eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پاکستان فوجی طاقت کے معاملے میں عالمی رینکنگ میں کہاں کھڑا ہے ؟

مجموعی فوجی قوت کے معاملے میں امریکا دنیا بھر میں کہیں بھی تیزی سے کارروائی کرنے کی صفت کے ساتھ اب بھی سب سے آگے ہے۔

گلوبل فائر پاور رینکنگ میں امریکا، روس اور چین پہلی تین پوزیشنز کے حامل ہیں۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان بھی شامل ہے جو نویں نمبر پر ہے۔ بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔ ترکیہ آٹھویں نمبر پر ہے۔ تیرہویں، چودھویں اور پندرہویں نمبر پر انڈونیشیا، ایران اور مصر ہیں جبکہ سعودی عرب کا نمبر 23 ہے۔

گلوبل فائر پاور انڈیکس کی تیاری میں مجموعی طور پر 60 عوامل کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ کسی بھی فوج میں شامل نفوس کے علاوہ ساز و سامان کی تعداد، مقدار یا کیفیت، لاجسٹکس کی صلاحیت، مالیاتی استحکام اور تربیت کے معیار سمیت وہ تمام عوامل تجزیے کے مرحلے سے گزرتے ہیں جو کسی بھی فوج کو مقابلے کے قابل بناتے ہیں۔

کسی بھی فوج کی مجموعی قوت کا درست اندازہ لگانے کے لیے اس کی کمیونی کیشن کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ وہ ہنگامی طور پر اپنی سرزمین پر کتنی دور اور کتنی قطعیت اور تیزی کے ساتھ موثر کارروائی کرسکتی ہے۔ اس معاملے میں امریکا اب بھی بہت آگے ہے۔ دنیا بھر میں موجود اپنے فوجی اڈوں کی مدد سے امریکا دور افتادہ خطوں میں بھی اپنی فوج کو تیزی سے متحرک کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

گلوبل فائر پاور انڈیکس میں 145 ممالک کی رینکنگ دی گئی ہے۔ ٹاپ 25 میں پاکستان کے علاوہ اسلامی دنیا سے ترکیہ، انڈونیشیا، ایران، مصر اور سعودی عرب بھی شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button