پاکستانی اداکار وہاج علی ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کو ریٹنگ گیم میں کم نمبر دینے پر یمنیٰ زیدی سے لڑ پڑے۔
یمنیٰ زیدی اور وہاج علی گزشتہ سال ڈراما ’ تیرے بن‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے اور یہ ڈراما ان دونوں کو شہرت کے آسمان پر پہچانے میں اہم کردار ادا کرتا نظر آیا۔
یمنیٰ اور وہاج کی جوڑی کو ڈراما ناظرین نے بے حد پسند کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان اور پھر بھارت میں بھی اس ڈرامے اور جوڑی کے چرچے ہوتے چلے گئے۔
ڈرامے کی شاندار کامیابی کے ساتھ ہی یمنی اور وہاج اکثر انٹرویوز ایک ساتھ دیتے دکھے جن میں انکی آف اسکرین کیمسٹری لوگوں کو بہت پسند آئی۔
ایک انٹرویو میں شو کے میزبان یمنیٰ زیدی کے ساتھ ایک گیم کھیلتے نظر آئے جس میں وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کے نام لیتے اور یمنیٰ کو اس اداکارہ کو اس کی اداکاری کے مطابق ریٹ کرنا تھا
اس کھیل کے دوران جب ہانیہ عامر کا نام لیا گیا تو یمنیٰ نے ہانیہ کو دس میں سے نو نمبر دیے لیکن اس سے قبل سجل علی کو پورے نمبر دیے۔
جس کو سنتے ہی وہاج بول پڑے کہ ’میں ہانیہ کے ساتھ ابھی ایک ڈراما کر رہا ہوں میں تو اس کو دس نمبر ہی دونگا‘۔
وہاج کی یہ بات سن کر یمنیٰ یہ بول پڑیں کہ ’دس میں سے نو نمبر کوئی برے تو نہیں ہیں، پر ہاں وہاج تم ہانیہ کو پورے نمبر دے سکتے ہو لیکن میں تمھاری طرح ڈپلومیٹک نہیں ہوں‘۔
بعدازاں اداکارہ نے اشنا شاہ کو بھی پورے نمبر دیے جس پر شو کے میزبان نے ان سے پوچھا کہ ’آپ نے سجل اور اشنا دونوں کو دس میں دس ریٹ کیا لیکن ہانیہ کو 9 نمبر دیے ایسا کیوں؟‘
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ’ سجل اور اشنا سینئر اداکارائیں ہیں اور ہانیہ ابھی آئی ہے اور وہ سیکھ رہی ہے۔ سیکھ کر ہی بہتری آتی ہے‘۔
ہانیہ عامر کو ریٹ کرنے والے اس گیم میں یمنیٰ اور وہاج کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں