eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

مریم اورنگزیب کو دیکھ کر "چور ، چور ” کے نعرے لگانے والا وکیل گرفتار

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ وکیل عتیق الرحمٰن نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی آمد پر چور چور کے نعرے لگائے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ وکیل عتیق الرحمٰن منع کرنے کے باوجود کارکنوں کو اشتعال دلاتا رہا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عتیق الرحمٰن سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button