eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

مرگی کا دورہ پڑنے کے بعد لڑکی کے ساتھ دلدوز واقعہ

شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں ایک گھر کے واٹر ٹینک سے لڑکی کی لاش ملنے کے بعد معلوم ہوا کہ ممکنہ طور پر اسے مرگی کا دورہ پڑ گیا تھا اور وہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ گلشن معمار میں گھر کے ٹینک سے ملنے والی لڑکی کی لاش دراصل مرگی کی ایک مریضہ کی ہے، جس کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بیان دیا کہ دو روز سے لڑکی کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تھی، آج جب لڑکی سوئی ہوئی تھی تو اہل خانہ کسی کام سے گھر سے باہر چلے گئے تھے۔

اہل خانہ کے بیان کے مطابق انھوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کو مرگی کا دورہ پڑا ہوگا اور اس دوران وہ کھلے واٹر ٹینک میں گر گئی، جب اہل خانہ نے واپس آ کر اسے تلاش کیا تو وہ واٹر ٹینک ڈوبی ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جب کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button