سیکورٹی فورسز کی جانب سے ژوب کے علاقے سمبازا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، مؤثر کارروائی میں 7 دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں، بیگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔