eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

عمران خان نے کہا ہے اتوار کو انتخابی مہم شروع کردیں، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اتوار کو سب اپنی انتخابی مہم شروع کردیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ ابھی تک مجبوراً انتخابی مہم سوشل میڈیا یا کارنر میٹنگ کی صورت میں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لے لیا گیا ہے مگر لوگوں کو پتا ہے ہمارا کونسا امیدوار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button