eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پاکستان میں شفاف اور پُرامن الیکشن چاہتے ہیں

قونصل جنرل چین ژاؤشیرین کا کہنا ہے کہ پیپلز ایکسچینج پروگرام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان ایران اہم ہمسایہ ممالک ہیں تینوں ممالک مل کر علاقے میں اصلاحات چاہتے ہیں، چین پاکستان اور ایران کےتعلقات کو بہتر چاہتا ہے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ چین کے وزیراعظم جلد ہی اسلام آباد آئیں گے سی پیک سے روزگار کے نئے مواقع کھلے ہیں، پاکستان میں شفاف اور پُرامن الیکشن چاہتے ہیں عام انتخابات پاکستان کااندرونی معاملہ ہے جب کہ کشمیر کے معاملے پر یو این کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 ارب ڈالر سی پیک میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں پاکستان کو آٹو موبیل انڈسٹری میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کر رہے ہیں زرعی شعبے میں چین نے پاکستان کے ساتھ بہت تعاون کیا۔

قونصل جنرل نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر میں مختلف مراحل میں مشکلات پیش آئیں ایم ایل ون میں پاکستان کی سائیڈ پر مالی مشکلات ہیں پاکستان اس وقت مالی لحاظ سے مشکلات کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button