ایف بی آر نے ملک بھر کے 35 لاکھ دکان داروں پر ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم تیارکر لی ہے اور رجسٹریشن کیلئے”تاجر دوست”موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 35 لاکھ دکان داروں کو ٹیکس میں لانے کی اسکیم تیار ہے ، ریٹیلرز پر ایف بی آر نے ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم تیارکر لی ہے۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر الیکشن سے قبل تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم متعارف کرائےگا، تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے”تاجر دوست” موبائل ایپ تیار کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو دوست ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیاجائے گا، دوست ایپ کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کاریکارڈایف بی آرکوموصول ہوگا۔
دکانداروں کیلئے سالانہ آمدن کےمطابق ٹیکس عائدہوگا جوماہانہ بنیادوں پروصول کیاجائےگا، اسلام آباد،کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ میں ریٹیلرزپرٹیکس لگاکر100 ارب روپے ریونیو متوقع ہے۔
دوسرےمرحلے میں دیگرشہروں کے تاجروں کیلئےاسکیم میں رجسٹریشن شروع کی جائے گی اور ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیےجانے سے تقریباً 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق دکان کےسائز اورسالانہ آمدن پرٹیکس عائد کیا جائےگاجو ماہانہ کی بنیاد پراکٹھا ہوگا، اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباراور افراد پرٹیکس عائد کیا جائے گا۔