eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

عالمی عدالت غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کا فیصلہ آج سنائے گی

عالمی عدالتِ انصاف اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کا فیصلہ آج سنائے گی۔

جنوبی افریقہ کی درخواست ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف قرار دے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

جنوبی افریقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے اور جنگ بندی کا حکم دے۔

دوسری جانب حماس نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ آنے پر اسرائیل نے عمل کیا تو ہم بھی کریں گے۔

حماس کے مطابق اسرائیل تمام فلسطینیوں کو رہا کردے تو تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی رہا کردیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button