eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

اپنے اغواء کا ڈرامہ رچا کر لاکھوں کا تاوان مانگنے والا بیٹا گرفتار

سیالکوٹ میں اپنے اغوا کا ڈرامہ کرنے والے 17 سالہ نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کاکہناہےکہ نوجوان نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور اپنے والد سے رہائی کے بدلے 15لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا تھا، نوجوان کو لاہور سے اس کے دو دوستوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نوجوان پب جی گیم کھیلتا تھا، گیم اکاؤنٹ کے لیے 10 لاکھ روپے کی ضرورت تھی اسی لیے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچا بیٹھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button