eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 11 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کیا ، اس دوران 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت گیارہ دہشت گرد گرفتار۔۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لاہور ،ساہیوال ،سرگودھا،بہاولپور،جھنگ ،نارووال اور جہلم میں کارروائیاں کی گئیں، بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتارہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکاخیز جیکٹ ،دیسی ساختہ بم اورآلات برآمدکیےگئے، گرفتاردہشت گرد مختلف اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button