eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

امریکی حملے پر بغداد کا ردعمل، عراق کی مسلح افواج کا بیان

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاہے کہ عراق کی سرزمین پر حملے، اس ملک کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے اپنے ملک کے مغربی علاقے پر امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے عراق کی ارضی سالمیت اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لئے بغداد حکومت کی کوششوں کو کمزور کرنے کے مقصد سے ہیں۔
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے کہا کہ یہ حملے ایسے وقت میں انجام پائے ہیں کہ جب عراق، علاقے کے استحکام میں کوشاں ہے۔ یحیی رسول نے خبردار کیا کہ ان حملوں کے عراق اور علاقے کے امن و استحکام پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button