eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

تھانہ چودھوان پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا، جس کے باعث 10 پولیس اہلکار شہید، 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ 2 سے ڈھائی گھنٹے جاری رہا، جبکہ پولیس لائن سے بھاری نفری متاثرہ تھانے پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو درابن کلاں اسپتال سے ڈی آئی خان منتقل کیا جارہا ہے، سیکورٹی کی بھاری نفری نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی ماہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ابا شہیدچیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جسے پولیس نے ناکام بنادیا تھا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شدید فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button