eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

اسپتالوں میں اسرائیلی فوجیوں نے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا: ڈاکٹر عالیہ

یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز کی ڈاکٹر عالیہ خان نے اسرائیلی فوجیوں پر خواتین سے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

ڈاکٹر عالیہ خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین سے زیادتی کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ الخیراسپتال میں اسرائیلی فوجی 1 خاتون کو 2 دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

ڈاکٹر عالیہ خان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے نصیر اسپتال میں ایک خاتون کو اس کے بھائی اور شوہر کے سامنے برہنہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھائی اور شوہر نے اپنے کپڑوں سے ڈھانپنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فورسز نے دونوں کو شہید کر دیا۔

ڈاکٹر عالیہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغربی میڈیا اور سیاسی رہنما ان مظالم پر بات نہیں کر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button