eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی امیدواروں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی نامزدامیدواروں کی انتخابی مہم کی اجازت اور ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست پر اسلام ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

شعیب شاہین اور علی بخاری ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی۔

شعیب شاہین اورعلی بخاری کی درخواست پر چیف جسٹس عامرفاروق نے احکامات جاری کیے۔

دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ پولیس ہمارے سپورٹرز کو اٹھا کر کہتی ہے کہ پی ٹی آئی سے الگ ہوجاؤ، ہمارے لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ کسی اورجماعت میں شامل ہوجاؤ۔

شعیب شاہین نے کہا کہ فون کالز کر کے کہتے ہیں کہ اگرجلسہ کیا تو آپ کے خلاف پرچہ ہوجائےگا۔

وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ جو الیکشن مہم اورجلسے ہونے تھے وہ تو ہوگئے، آج آخری دن ہے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو کالز کرکے ڈرایا جارہا ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ اگر اسلام آباد کی ماڈل پولیس یہ طرزعمل اختیار کرے گی تو پھر کیا امیج جائےگا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button