eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

الیکشن کے دن موبائل فون سروس سے متعلق اہم اعلان

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) حارث نواز نے کہا ہے کہ 8 فروری کو صوبے میں موبائل فون سروس بند نہیں ہو گی

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو صوبے میں موبائل فون سروس بند نہیں ہو گی۔ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ لوگ حق رائے دہی استعمال کریں۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے لیے سندھ بھر میں جامع سیکیورٹی پلان بنا لیا ہے۔ اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ کچے میں ہوائی فائرنگ کے واقعے پر ایکشن لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 6 ہزار کے قریب حساس اور 6 ہزار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔ نارمل پولنگ اسٹیشن پر4 پولیس اہلکار موجود ہوں گے جب کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر 5 اور انتہائی حساس پر 6 اہلکار تعینات ہوں گے۔

حارث نواز نے مزید کہا کہ طلبی پر فوج اور رینجرز کی کیو آر ایف 5 سے 10 منٹ میں پہنچ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button