eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

خاتون کے طلاق لینے عیب و غریب وجہ، جان کر آپکی ہنسی نکل جائے

ترک خاتون نے شوہر کے کئی کئی دن تک نہ نہانے پر خاتون نے شوہر سے خلع لے لی۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے حال ہی میں شوہر سے خلع کے لیے عدالت میں درخواست دی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ شوہر کئی کئی دن تک نہاتا نہیں ہے۔

خاتون کے مطابق کبھی کبھار نہانے کی وجہ سے اس کے قریب سے پسینے کی بدبو آتی ہے جبکہ وہ دانتوں کی صفائی بھی ہفتے میں ایک یا دو بار ہی کرتا ہے۔

خاتون کی شناخت اے وائی کے نام سے ہوئی ہے جس نے شوہر وائی سے خلع لینے کی درخواست دی ہے اور اس کی وجہ شوہر کا روزانہ غسل نہ کرنا ہے۔

انقرہ کی فیملی کورٹ میں دائر درخواست میں خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا شخص ایک ہی کپڑے پانچ روز تک پہنے رہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شوہر کے ساتھ ملازمت کرنے والے افراد اور خاتون کے جاننے والوں بھی اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔

عدالت نے خاتون کی خلع کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کے سابق شوہر کو ذاتی صفائی نہ رکھنے پر حکم دیا کہ وہ خاتون کو پانچ لاکھ ترکش لیرا (16500 ڈالرز) بطور معاوضہ ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button