eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفتر کے قریب دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

قلعہ سیف اللہ میں جےیو آئی کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی امیدوار مولاناعبدالواسع کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا۔

دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، دھماکے کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد دفتر میں موجود تھی۔

قلعہ سیف اللہ دھماکے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں ، جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پی بی 3 سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع دفترمیں موجود نہیں تھے۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اس سے قبل پشین کے پی بی 47 خانوزئی میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا تھا ، دھماکے میں 14 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہیں ، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button