eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ایران کی بلوچستان میں انتخابی دفاتر پر دہشت گرد حملوں کی مذمت

 پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے بعد کی تصویر بھی جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفار تخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلوچستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔

ترجمان ایرانی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ دہشت گردحملےمیں معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے، غم کی گھڑی میں ایران پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہے۔

ایرانی سفارتخانے کی جانب سےدہشت گرد حملے کے بعد کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی۔

بلوچستان میں دو دھماکوں میں چوبیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، پہلا دھماکا پشین کےعلاقے خانوزئی میں آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر کے قریب ہوا، جبکہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کے باہرہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button