eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ہمیں بینک سے قرض لے کر کاروبار کرنے کی سوچ سے نکلنا ہوگا٬ وزیر خزانہ

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ بینک سے قرض لے کر کاروبار کرنے کی سوچ سے نکلنا ہوگا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تحت کیپٹل مارکیٹ کے مستقبل کو بااختیار بنانے کے لیے آئی پی او سمٹ 2024ء سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں اصلاحات لے کر آئے ، رواں مالی سال زرعی ترقی کی شرح 5فیصد سے زائد رہے گی جب کہ صنعتی ترقی 2فیصد سے زائد رہے گی ۔ زائد شرح سود میں کیپٹل مارکیٹ بہتر پرفارم نہیں کرسکتی ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ محاصل بہترہوئے ہیں، معاشی نمو کی شرح 2 تا 2.5فیصد ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کی دوسری قسط سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9.10ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ بیرونی سرمایہ کاری کی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔ ریکارڈ مہنگائی عالمی سطح پر دیکھی گئی ، عالمی حالات ہماری مارکیٹ پراثر انداز ہوتے ہیں۔ ہمیں بینکوں کےقرضوں کی فنانسنگ کےمائینڈ سیٹ سےنکلنا ہوگا۔ ہم کیپٹل مارکیٹ، شفافیت، ایشوورز اور سرمایہ کاروں کا جائزہ لیتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button