eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

لڑکے سے بات کرنے پر چچا اور والد نے لڑکی کو دریا میں پھینک دیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں لڑکے سے بات کرنے پر باپ اور چچا نے کم عمر لڑکی کو دریا میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں اپنے ہی سگے بچی کی جان کے درپے ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ نویں جماعت کی طالبہ کو باپ اور چچا نے لڑکے سے بات کرنے کے شبہے میں گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کی اور پھر اسے دریائے جمنا میں پھینک دیا
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین جمع ہوئے اور انہوں نے لڑکی کوبچاتے ہوئے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکی خوش قسمتی سے بچ گئی جسے طبی امداد دینے کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے باپ نے اسے لڑکے سے بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم شادی کرنا چاہتے ہیں جس کی میں نے مخالفت کی۔

پولیس کے مطابق بچی کے بیان کے بعد باپ اور چچا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button