مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے پارٹی قائد نواز شریف کی کامیابی کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔
مسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس ہینڈل پر کی جانے والی پوسٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے فارم 47 شیئر کیا گیا۔
اس فارم میں تمام امیدواروں کے نام اور حاصل کیے گئے ووٹوں کی کُل تعداد دیکھی جاسکتی ہے۔
ن لیگ کے مطبابق مانسہرہ کے اس حلقے سے نواز شریف نے ایک لاکھ 23 ہزار 70 ووٹس حاصل کیے ہیں۔
ن لیگ کے شیئر کردہ فارم میں مخالف امیدوار کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 87 ہزار 600 دکھائی گئی ہے۔
اس فارم کے لحاظ سے دیکھا جائے تو امیدواروں کے نام 263557 ہیں جبکہ کل 238518 ووٹ حاصل ہوئے ہیں
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری فارم 47 کے لحاظ سے دیکھا جائے تو نواز شریف کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 80 ہزار 382 جبکہ ان کے مقابلے میں جیتنے والے امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان کے کُل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 249 ہے
اسی طرح نواز شریف این اے 130 سے بھی امیدوار ہیں جہاں انہیں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے خواجہ آصف کو بھی سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے کامیاب قرار دیا جارہا ہے، تاہم، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے