eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

تحریک انصاف سے حکومتی اتحاد پر جماعت اسلامی نے کیا کہا؟

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل ہونے سے متعلق جماعت اسلامی کا مؤقف سامنے آگیا۔

ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا کہ گوہر علی ، علی امین گنڈاپور نے رابطہ کیا ہے جب کہ اعظم سواتی بھی لیاقت بلوچ سے رابطے میں رہے، اتحاد سےمتعلق ابھی واضح نہیں اور نہ ٹی او آرز تشکیل دیئےگئے ایک دو روز میں صورتحال واضح ہوجائےگی۔

ترجمان نے کہا کہ رابطوں کا عمل کافی عرصے سے چل رہاہے ،حتمی ملاقات ہوناباقی ہے ابتدائی گفتگو میں پی ٹی آئی نے اتحاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر جماعت اسلامی نے مثبت جواب دیا کہ اتحاد کی تجویز پر سوچا جاسکتا ہے یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی طرف سے سامنے آیا ہے ابھی حتمی مراحل طے ہونےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے اصولی طورپر مثبت جواب دیا ہے ایک دو روز میں معاملات تفصیلات کیساتھ ہونگے تو آگاہ کیا جائے گا، کل پی ٹی آئی قیادت کا جماعت اسلامی سےرابطہ ہوا تھا ہم نےاس پر کمیٹی تشکیل دی تھی جس سےرابطہ کیا گیا، لیاقت بلوچ نےکہا ہے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button