eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے  وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے وسیع تر مفاد میں پیپلزپارٹی وقاق میں حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کی مدد کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی صوبہ سندھ اور بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے مانگے گی۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی صدرمملکت اور چاروں صوبائی گورنر کے عہدے بھی مانگے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button