جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ جماعت نے طے کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اشتراک قومی مفاد میں ہو گا لیکن پی ٹی آئی نے اپنے مؤقف تبدیل کیا۔
ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالےسے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی۔
اس میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی نے طے کیا تھا کہ قومی سطح پر تحریک انصاف سے اشتراک عمل قومی مفاد میں ہو گا لیکن تحریک انصاف نے اپنے مؤقف کو تبدیل کیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بھی جس جماعت سے چاہے، اپنے معاملات طے کر لے، جماعت اسلامی کو خوشی ہو گی۔