eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

مسلم لیگ ق کا مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ن لیگ نے ہمارے مطلوبہ حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کردیے ہیں لہذا پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دوہرے معیار کا شکار نہیں ہوں گے۔

چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ ن لیگ نے میرے اور میرے بھائی کے خلاف گجرات میں اپنے امیدوار کھڑے کردیے،

پارٹی اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکریٹری جنرل چوہدری شافع حسین نے بھی اس فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔

چوہدری سالک حسین کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ ہمارے ساتھ مقابلہ کرے گی تو ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button