eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آزادجموں کشمیر نے خیبر پختونخوا کےنامزدوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نےتوہین الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔

خیال رہے8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمان کو ہرا دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button