eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

نواز شریف کی مانسہرہ میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی مانسہرہ میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے این اے 15 مانسہرہ میں میاں نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی، تاہم نواز شریف کے وکیل سماعت میں پیش نہ ہوئے۔

ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی جس میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

نواز شریف کے وکیل تاخیر سے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی تو الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button