چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے حالات مزید سنگینی کی جانب جائیں۔
دوسری جانب کراچی میں تعینات چینی قونصلر جنرل یانگ یوڈونگ نے پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔
یانگ یوڈونگ کا کہنا تھا پاکستان اور ایران خطے اور مسلم دینا کے اہم ممالک ہیں، پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں، ہم دونوں ملکوں سے کہتے ہیں کہ وہ اختلافات پر تحمل کا مظاہرہ کریں