الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کی ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع کو تبدیل کردیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ذاکر جدون کو این اے 15 مانسہرہ کا نیا ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ پر راجہ گشتاسپ کی کامیابی کو نواز شریف کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔
اس سے قبل آج الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال کردی تھی۔
الیکشن کمیشن میں نواز شریف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ پر عذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، اس موقع پر نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے۔