eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان، دفعہ 144 نافذ، ہنگامہ آرائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام جماعتوں کو عوامی معلوماتی پلیٹ فارمز سے دفعہ 144 کے نافذ العمل ہونے کی بابت آگاہ کیا جا چکا ہے۔

ان کے مطابق ’خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘

ترجمان کے مطابق خواتین اور 18 سال سے کم عمر بچے ایف نائن پارک اور ایف سکس کی طرف صبح دس بجے سے ایک بجے دوپہر تک جانے سے گریز کریں۔ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

واضح رہے کہ آج تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button