سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 پہلے ہی بن گیا تھا۔
کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فارم 45 اور فارم 47 کا مسئلہ ہے، فارم 47 والا جیتا ہوا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہ انوکھا الیکشن تھا گوگل بھی پریشان ہے کہ رزلٹ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانچواں سال ہے کیس چلتا ہے نہ یہ پتہ چلتا ہے الزام کیا ہے؟