eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

الیکشن میں دھاندلی کے الزامات: چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

پاکستان تحریکِ انصاف نے راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کروانے کے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

سنیچر کو ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔

خیال رہے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں چاہتا ہوں میں سکون کی موت مروں، میں اس طرح کی زندگی نہیں جینا چاہتا جو میرے ساتھ ہوا ہے اور اس ڈویژن کے 13 ایم این ایز جو 70، 70 ہزار کی لیڈ سے ہارے ہوئے تھے ان پر جعلی مہریں لگا کر انتا بڑا کھلواڑ ہوا۔’

پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے کمشنر کے بیان سے ان کی جماعت کے ‘الیکشن چوری’ کیے جانے کے مؤقف کی تائید و توثیق ہوئی ہے۔

واضح رہے پاکستان تحریکِ انصاف آج ملک بھر میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button