eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

سابق کمشنر راولپنڈی کا انتخابات سے ایک دن پہلے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا انتخابات سے ایک دن قبل7 فروری کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

سابق کمشنر نے انتخابی سامان کی ترسیل، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر گفتگو کی تھی۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ پورے ڈویژن میں الیکشن مٹیریل اور بیلٹ پیپر پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیے جارہے ہیں، پولیس اور آرمی کی تحویل میں الیکشن سامان پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا جائے گا۔

سابق کمشنر نے کہا تھا کہ میں نے آر پی او کے ساتھ پورے ڈویژن کا دورہ کیا، ہر جگہ پولنگ مٹیریل اچھے طریقے سے پہنچایا جارہا ہے، راولپنڈی ڈویژن میں 13 قومی اور 26 صوبائی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

سابق کمشنر کا 7 فروری کے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ 8 فروری کو پولنگ کے عمل کی ہر طرح سے نگرانی کی جائے گی، حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button