eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

این اے 11، پولنگ نہ ہونے پر کامیاب امیدوار کو ووٹ کیسے ملے؟ ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب

ممبر کمیشن نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کو کوئی ووٹ نہیں ملا لیکن این اے امیدوار کو 600 ووٹ کیسے ملے۔ 

الیکشن کمیشن میں این اے 11 شانگلہ میں عذرداری کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار آزاد امیدوار سید فرین کے وکیل نے کہا کہ خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ نہیں ہوئی، خواتین کے اس پولنگ اسٹیشن پر کامیاب امیدوار کو ووٹ کیسے ملے؟

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button