eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

گلگت، غذر اور دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

گلگت، غذر اور دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسکردو، کھرمنگ، گھانچھے، ہنزہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز گلگت سے 45 کلو میٹر جنوب مشرق، گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 4.9، گہرائی 142 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button