چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان میں عام انتخابات کے ’مستحکم اور ہموار‘ انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔
پریس بریفننگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے عوام کا احترام کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ متعلقہ جماعتیں مل کر سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کو بحال کریں گی۔
چین کو امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام ترقی کے نئے دور میں داخل ہوسکیں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ انتخابی نتائج میں کسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی اور سیاسی جماعتوں کے لیے حکومت سازی میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں تو چینی ترجمان نے دوبارہ کہا کہ پاکستان میں مستحکم اور ہموار انداز میں انتخابات کا انعقاد ہوا۔
چین کو امید ہے کہ تمام متعلقہ جماعتیں ’اتحاد پیدا کریں گی، استحکام لائیں گی اور متعلقہ مسائل کو مل کر حل کریں گی۔‘
’ہم پاکستان کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔‘