eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پی پی فی الحال کابینہ کا حصہ نہیں ہوگی

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پی پی فی الحال کابینہ کا حصہ نہیں ہوگی اور کابینہ کی تشکیل شہباز شریف کی صوابدید ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنر پیپلز پارٹی کے ہوں گے جب کہ سندھ اور بلوچستان کے مسلم لیگ (ن) سے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں 5 سالہ معاہدہ نہیں لکھ سکتے، فی الحال پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں ہوگی، پی پی وزیراعظم کے لیے ووٹ، اعتماد کا ووٹ اور اسپیکر کا ووٹ دے گی، حکومت کو قانون سازی میں سپورٹ کریں گے، ہم تنقید برائے اصلاح کریں گے، تنقید برائے تنقید نہیں کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ابھی لوگوں کی نظریں بجٹ اور آئی ایم ایف میں ہیں، نظر آئے گا حکومت کی مجبوری ہے تو سپورٹ کریں گے، ورکنگ ریلیشن پر دونوں جماعتوں کی کمیٹی بھی بن رہی ہے، کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے اور کمیٹی پارٹی کو اعتماد میں لے گی، مل بیٹھ کر چیزیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button