الیکشن نتائج کے اگلے روز عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی راولپنڈی اور اٹک میں درج 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات میں ضمانتیں منظور ، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے رہا کرنے کا حکم دے دیا اے ٹی سی پراسیکوٹر نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی عدالت نے استدعا مسترد کی اور ریکارڈ کے مطابق ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کر دیا ہے
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی کی راولپنڈی کی عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔
عدالت نے نے حکم دیا کہ اگر شیخ رشید کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے تاہم پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا