رکشہ ڈرائیور نے دلہن تلاش کرنے کے لیے عجیب و غریب طریقہ ڈھونڈ لیا، رکشے پر اپنی تمام تفصیلات چسپاں کرکے سڑک سڑک گھومنے لگا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ شخص نے رکشہ پر ہورڈنگ لگاکر دلہن کی تلاش شروع کردی ہے۔ ہورڈنگ پر اس شخص نے ذاتی تفصیلات جیسے قد، تاریخ پیدائش، اور دیگر چیزیں لکھی ہیں۔
ایک کہاوت بھارت میں بہت مشہور ہے کہ کسی بھی عمر میں شادی کرنا آسان ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے دموہ سے تعلق رکھنے واللے ایک شخص پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا۔
29 سالہ دیپندرا راٹھور کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتا ہے لیکن ’معاشرے میں خواتین کی کمی‘ کی وجہ سے ایک بہترین ساتھی نہیں ڈھونڈ سکتا۔
اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ مذہب اور ذات پات کا فرق اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا اور کوئی بھی عورت ان کے پاسششادی کی پیشکش لے کر آسکتی ہے۔
دیپندرا راٹھور نے دلہن تلاش کرنے کے لیے ایک میرج گروپ میں بھی شمولیت اختیار کی تھی لیکن انھیں اپنے شہر سے شادی کے لیے کوئی عورت نہیں ملی۔
بعدازاں ںھوں نے اپنی تفصیلات کو ہورڈنگ پر لگانے کا فیصلہ کیا۔ دیپندر نے کہا کہ وہ اپنے شہر سے باہر کی خاتون سے شادی کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
ہورڈنگ میں 29 سالہ شخص کے بارے میں تفصیلات ظاہر کی گئی تھیں جن میں اس کا قد، تاریخ اور پیدائش کا وقت، بلڈ گروپ، تعلیمی قابلیت وغیرہ شامل تھے۔
دیپندر کے والدین بھی اپنے بیٹے کے اس طریقہ کار کی حمایت کرتے ہیں۔ راٹھور نے کہا کہ میرے والدین عبادت میں مصروف رہتے ہیں اس لیے ان کے پاس میرے لیے لڑکی تلاش کرنے کا وقت نہیں ہے۔ مجھے یہ خود ہی کرنا پڑے گا
راٹھور اپنا رکشہ چلا کر اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جو بھی ان کا شریک سفر بنے گا وہ اسے ہمیشہ خوش رکھیں گے۔