پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا، سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔
اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا، حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ن لیگ کے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے ہوگا، ڈپٹی اسپیکر کے لیے ن ليگ کے ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مقابل ہوں گے۔